ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کے معاملہ میں ہندستان غیرمعمولی پہچان قائم کرنے میں کامیاب: جے شنکر

کورونا کے معاملہ میں ہندستان غیرمعمولی پہچان قائم کرنے میں کامیاب: جے شنکر

Sun, 01 Nov 2020 21:57:25    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے وندے بھارت مشن کو نئے ہندستان کی وسیع صلاحیتوں کا ایک نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کے دور میں ہندستان غیرمعمولی شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ہفتہ کے روز سالانہ سردار پٹیل لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ پروگرام کی صدارت اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کی۔ وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن اور پرسار بھارتی کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر ششی شیکھر ویمپتی بھی اس موقع پر اسٹیج پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ نے آزادی کے بعد ہندستان کی تعمیر میں سردار پٹیل کی خدمات کو یاد کرتے ہوے کہا کہ وہ ہمارے لئے ایک ایسے ہندستان کا خواب چھوڑ کرگئے ہیں جس کا دنیا میں ایک قابل احترام مقام ہو۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کووڈ وبا کے غیرمعمولی دور میں ہندستان کی نئی ذمہ داریوں اور شناخت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ غیرممالک میں ہندستان ایک زیادہ پہچان والا ملک بن چکا ہے اور پوری دنیا اس کا اعتراف کررہی ہے۔ یہ صرف خیال یا وراثت تک محدود نہیں ہے۔ اپنے شہریوں کی فکر کرنا ابھرتی قوم کی علامت بن گیا ہے۔اسی وقت ہند نزاد برادری کی حصولیابیوں سے ہمارے شہریوں کا بیرون ملک تعاون کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ وہا ہمارے عزم کا ایک انوکھا امتحان ثابت ہوئی ہے۔ وندے بھارت مشن نئے ہندستان کی صلاحیتوں کا ایک نمونہ ہے۔ وہ اس مہم میں شامل تمام لوگوں کو سلام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آکاشوانی نے 1955میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں سالانہ لیکچر کی شروعات کی تھی۔ ہندستان کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ ساتھ سردار پٹیل ملک کے پہلے وزیر اطلاعات و نشریات بھی تھے۔


Share: